آغا خان اسپتال میں اسکریننگ اور ٹیسٹنگ زون قائم

شائع 23 اپريل 2020 04:12pm

آغا  خان اسپتال نے  اسٹیڈیم روڈ کیمپس میں کرونا کےلئے اسکریننگ اور ٹیسٹنگ زون مختص کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےزون کا افتتاح  ویڈیو لنک پر کیا۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال  سندھ اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کورونا کےخلاف کام کررہا ہے۔

اسکریننگ اور ٹیسٹنگ زون میں 300ٹیسٹ فی روز کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ مفت ٹیلی اسکریننگ کےلئے اپوائنٹمنٹ 911-911-111 021 پر کرائے جاسکتے ہیں۔مالی مشکلات کا شکار افراد کو پیشنٹ ویلفیئر اور زکوٰۃ سپورٹ پروگرام سے سہولت دی جائے گی۔

کورونا پر قابو پانے کےلئے آغاخان یونیورسٹی ہوسپٹل  ٹیلی کنسلٹیشن کلینک اوران پرسن کلینکس بھی فراہم کررہا ہے۔

ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آغا خان یونیورسٹی ہوسپیٹل کے ریکارڈ وقت میں اسکریننگ اور ٹیسٹنگ زون قائم کرنے کو خوب سراہا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا احتیاط ہی اس بیماری کا علاج ہے اور سب کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل کرنا چاہیئے۔